• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے حدود میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ٹریک پر اور ریلوے حدود میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے نوید مبشر نے تمام ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئرزسے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سیکشنوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والے شہریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروائیں۔بتایا جاتاہے کہ ریلوے ٹریک کے ساتھ کوڑا کرکٹ پھینکنے اور نکاسی آب کے باعث ریلوے ٹریک کی سیفٹی متاثرہوتی ہے جسکا ڈی ایس ملتان نے نوٹس لیتے ہوئے اس عمل میں ملوث شہریوں کی فہرست مرتب کرکےان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین