• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: بجلی گھر ملازمین کا معاملہ پیپکو رولز کے مطابق حل کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے ہدایت کی ہے کہ پیپکو رولز کے مطابق جینکو تھرمل پاور اسٹیشن مظفرگڑھ کے ملازمین کا معاملہ 30 روز کے اندر حل کیا جائے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹشنر زوار حسین بھٹی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گورنمنٹ آف پاکستان پیداواری یونٹ بند کررہی ہے اور تھرمل پاور سٹیشن جینکو مظفرگڑھ کو بند کرنے کے لئے 2021 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، اس بارے جونیئر ملازمین کو مبینہ طور پر نکالنے سے متعلق لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس میں میرٹ پر آنے والے افراد کو نظر انداز کیا گیا اور اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لیے پیپکو رولز کے برعکس لسٹ تیار کی گئی جس پر انہوں نے سی ای او جینکو مظفرگڑھ کو درخواست دی کہ اس امتیازی سلوک کے خلاف کارروائی کی جائے عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینکو ہولڈنگ اسلام آباد کو درخواست دی جو ابھی بھی زیر التوا ہے جس پر انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے۔
تازہ ترین