• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ڈاکٹروں کے لیے نان پریکٹسنگ الائونس منظور کرلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹروں کا نان پریکٹسنگ الاونس فنانس ڈویژن سے منظور،آڈٹ کاپی بھی تمام ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسران کو بھجوا دی گئی،ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس اقدام کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سے گزشتہ دو ماہ کے دوران ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے پیٹرن انچیف ڈاکٹر میاں عدنان کی قیادت میں مختلف اوقات میں ملاقاتیں کی اس دوران نان پریکٹسنگ الاونس پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو،آر ایچ سی بی ایچ یو میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو دینے کا مطالبہ رکھا جس کے بعد سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی خصوصی کاوشوں سے فنانس ڈویژن سے منظوری کے بعد اب این پی اے پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کو ملے گا جبکہ این پی اے سے متعلق آڈٹ کاپی بھی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسران کو بھجوا دی گئی ہے۔
تازہ ترین