آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یوکرین :نرسنگ ہاؤس میں آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک

مشرقی یوکرین کے ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔

یوکرین میں ہنگامی حالات سے متعلق ادارے کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق یوکرینی حکام نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں موجود بجلی پر جلنے والے ہیٹنگ سسٹم سے متعلق برتی گئی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ تاہم مزید تحقیقات کے بعد حتمی سبب بتایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید