• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سابق اور 44ویں صدر بارک اوباما کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

59 سالہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 128 ملین ہوگئی ہے۔

فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد بارک اومابا دُنیا کی وہ پہلی مشہور شخصیت بن گئے ہیں جنہیں ٹوئٹر پر 128 صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

بارک اوباما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ سے زائد صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ، امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

ٹوئٹر پر دوسری نامور شخصیت کی بات کریں تو وہ گلوکار جسٹن بیبر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 114 ملین ہے جبکہ تیسرے نمبر پر امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری ہیں جنہیں 109 صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 57ویں سالگرہ منائی تھی۔

اس موقع پر بارک اوباما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ مشل اوباما کی ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی تھی۔


بارک اوباما نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری محبت، میری ہمسفر اور میری سب سے بہترین دوست کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

امریکا کے سابق صدر نے لکھا تھا کہ ’آپ کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ میرے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

تازہ ترین