• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ترقی میں مشل اوباما کا اہم کردار ہے، کملا ہیرس

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کہتی ہیں کہ مشل اوباما نے امریکا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکا کی سابق خاتون اول مشل اوباما کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر کملا ہیرس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مشل اوباما کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

کملا ہیرس نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مشل اوباما کو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

امریکا کی نومنتخب نائب صدر نے مشل اوباما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’رہنماؤں کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے میں ہر ایک اونس ڈالنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

کملا ہیرس نے مشل اوباما کی اہم خدمات کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں اور امریکا صرف آپ کی وجہ سے ہی بہتر ہیں۔‘

دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مشل اوباما کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

ڈاکٹر جِل بائیڈن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مشل اوباما کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے گزشتہ روز اپنی 57ویں سالگرہ منائی۔

مشل اوباما کی سالگرہ کے موقع پر دُنیا بھر سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔

واضح رہے کہ کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

تازہ ترین