یورپی یونین (ای یو) نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔
ای یو نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ اندرون اور بیرون ملک غیر ضروری سفر کی حوصلہ شکنی کریں۔
جرمنی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکے لیے جزوی لاک ڈاؤن میں 14 فروری تک توسیع کردی ہے۔
ادھر ہنگری کی حکومت نے کورونا ویکسین تیار کرنے کےلیے فیکٹری کی تعمیر کا حکم دے دیا ہے۔