• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن نے ماسک پہننے کو اپنے پہلے 100دن کا بڑا چیلنج قرار دیدیا



امریکی صدر جو بائیڈن نے شہریوں کے ماسک پہننے کو اپنے دور حکومت کا پہلا چیلنج قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہاکہ میرے اقتدار کے پہلے 100 دن کے چیلنجز میں شہریوں کا ماسک پہننا بھی شامل ہے۔

انہوں نے لوگوں کو بسوں، جہازوں، ٹرینوں اور ہوائی اڈوں پر ماسک پہننے کی ہدایت کردی۔

امریکی صدر نے مزید کہاکہ بدقسمتی سے ماسک ایک متعصب مسئلہ بن گیا ہے، لوگوں نے ماسک پہنا ہوتا تو رواں برس اپریل تک 50 ہزار سے زائد جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔


اُن کا کہنا تھاکہ ماضی کی حکومت کی ناکامی کی قیمت روزانہ 3 سے 4 ہزار اموات کی شکل میں چکانا پڑ رہی۔

جو بائیڈن نے یہ بھی کہاکہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا، کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین