ڈھاکا (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیزکیخلاف بنگلہ دیش نے دوسرا ون ڈے بھی سات وکٹ سے جیت لیا۔ رومین پاول نے 41 اور کیورن اوٹلی نے 24 رنز بنا کر اسکور 148 تک لے جانے میں مدد کی۔ مہدی حسن نے4وکٹ لیے۔ ٹائیگرز نے ہدف 34ویں اوور میں تین وکٹ پر پورا کرلیا۔ کپتان تمیم اقبال 50، شکیب الحسن 43ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔