• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئر لینڈ کی مشہور سینٹ پیٹرک فیسٹول پریڈ اس سال بھی کورونا کے باعث منسوخ

ڈبلن(نمائندہ جنگ) آئرلینڈ کی مشہور سینٹ پیٹرک فیسٹول پریڈ اس سال بھی کینسل کردی گئی، انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اس سال بھی اسٹریٹ پریڈ کینسل کرنے کا فیصلہ کیا، مگر اس بار سینٹ پیٹرک فیسٹیول کی انتظامیہ کیجانب سے ورچوئیل پروگرام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کو پوری دنیا میں 80 ملین افراد دیکھ سکیں گے ۔یہ ورچوئیل پروگرام 12 سے 17 مارچ کے دوران خصوصی آن لائن چینل پر نشرہوگا۔ سینٹ پیٹرک فیسٹول نہ صرف آئرلینڈ میں ہونے والا سب سے بڑا ایونٹ ہے بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بہت بڑے پیمانے پر منایا جاتا اور پوری دنیا سے سیاح اس فیسٹول کو دیکھنے آتے ہیں۔ہر 17 مارچ کو ہونے والا یہ فیسٹول گزشتہ سال بھی کورونا کے باعث کینسل کردیا گیا تھا۔ فیسٹول انتظامیہ کے مطابق اگرچہ اس سال کورونا کے باعث سڑکوں پر کوئی اجتماع نہیں ہوگا لیکن اس فیسٹول کی سرگرمیاں 12 مارچ سے 17 مارچ کے دوران جاری رہیں گی اور یہ ساری تقریبات سینٹ پیٹرک آن لائن ٹی وی پر دکھائی جائیں گی، جن کو ایک محتاط اندازے کے مطابق پوری دنیا میں 80 ملین افراد دیکھ سکیں گے۔ فیسٹول ڈائریکٹر علین گالون نے سرکاری ٹی وی پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈبلن میں ہونے والےاس تہوار کو عام طور پر 110000 افراد دیکھنے آتے ہیں، 3 ہزار سے زیادہ فنکار اس میں حصہ لیتے ہیں، اسں فیسٹول سے حکومت کو تقریبا 70 ملین یورو کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ اس تہوار کو منعقد کرنے کیلے 2 ملین یورو لاگت آتی ہے، جس کو آئرلینڈ کا ٹورزم ڈیپاٹمنٹ، سٹی کونسل اور فیلٹ آئرلینڈ برداشت کرتے ہیں ۔
تازہ ترین