اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ میں مرادعلی شاہ نااہلی کیس میں نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر ۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس جاری کردیا،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا۔روشن علی نے اقامے اور دہری شہریت پر نااہلی کی استدعا کررکھی ہے ،عدالت نے مرادعلی شاہ کی نااہلی کی مرکزی درخواست خارج کردی تھی ، سپریم کورٹ نظرثانی درخواست کو قابل سماعت قرار دے چکی ہے۔