اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج، شوکت عزیز کی برطرفی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 5 رکنی خصوصی بینچ جمعرات 28 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا،یاد رہے کہ متاثرہ جج نے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے اور اس کی روشنی میں وازرت وانون وانصاف کی جانب سے انہیں اس عہدہ سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔