لندن (جنگ ڈیسک)برطانیہ کی حکومت نے کورونا وائرس ویکسین کی ٹیسٹنگ کی شرح بڑھانے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈا ہے۔ برطانیہ میں جو بھی شخص کووڈ پازیٹوپایا جائے گا، اس کو 500 پاؤنڈز ملیں گے۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا سواب ٹیسٹ کرانے کیلئے تیار ہوں گے ،جس سے پتہ چلے گا کہ کون پازیٹو ہے اور لوگ اپنے آپ کو سیلف آئیسولیٹ کر سکیں گے۔ ابھی اس پالیسی کیلئے تجویز دی گئی ہے۔ اگر یہ پرتجویز مان لیا جاتا ہے تو ہر ہفتے اس پلان پر 450 پاؤنڈ کا خرچ آئے گا۔حکام کا ماننا ہے کہ فی الحال کئی لوگ ایسے ہیں جن میں کووڈ19کی علامات ہوتی ہیں تاہم وہ ٹیسٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں۔ ایسے میں حکومت اقتصادی طور پر لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہی ہے جو کورونا پازیٹو پائے جاتے ہیں۔