• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کی کاروائیوں کے دوران کیئے گئے جرمانوں اور ضبط کیئے گئےسامان کی فہرستوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف کارپوریشن آفیسر نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جرمانوں سے حاصل ہونے والے ریونیو کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ اس حوالے سے چیف کارپوریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ10 سٹور زکا ایک سال کا آڈٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین