• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی اغوا کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد


انسداد دہشت گردی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان نےدعا منگی کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، دعا کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔

عدالت نے زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی، دیگر ملزمان میں مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی شامل ہیں، ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گوہوں کو طلب کر لیا۔

عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی،جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ دعامنگی کو 30 نومبر 2019 ءکی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مار کر زخمی بھی کیا تھا، واقعےکا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیاگیا تھا۔

،عدالت نےآئندہ سماعت پرگواہوں کوطلب کرلیا

کراچی:30 نومبر2019کواغوادعامنگی ایک ہفتےبعدگھرپہنچ گئی تھی،پولیس


تازہ ترین