لٹل ماسٹر حنیف محمد کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے طویل اننگز کو 63 سال بیت گئے، آج بھی ان کی اننگز ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔
لٹل ماسٹر حنیف محمد نے یہ کارنامہ 23 جنوری 1958 کو ویسٹ انڈیز کیخلاف بارباڈوس میں 337 رنز کی اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔
حنیف محمد نے اس اننگز کے لیے 970 منٹ وکٹ پر رکے رہے جو آج بھی ریکارڈ بک کا حصہ ہے۔
حنیف محمد کی یہ اننگز دنیا کی آٹھویں بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز بھی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ میں حنیف محمد کی یہ اننگز اس لیے بھی یاد گار ہے کہ انھوں نے 473 رنز کے خسارے میں فالو آن کا شکار ہونے کے باوجود اپنی ریکارڈ ساز پرفارمنس سے پاکستان کو یقینی شکست سے بچالیا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں اولین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔ انہوں نے 337 رنز کا انفرادی اسکور بنایا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 11 اگست 2016 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔