• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا کئی ملکوں کے ساتھ پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ماسکو (اے پی پی)روس نے ویتنام، بھارت، فن لینڈ اور قطر کے ساتھ اپنی پروازیں 27 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان کیاہے۔ ان ملکوں کے ساتھ ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔تاس نیوز نے گزشتہ روز روسی اینٹی کورونا وائرس کرائسز سینٹرکے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویتنام، بھارت، فن لینڈ اور قطر کے ساتھ دوطرفہ فضائی رابطے جلد بحال کیے جائیں جس کا آغاز 27 جنوری سے کردیا جائے گا، اس دوران ان ملکوں کے ساتھ ہفتہ وار زیادہ تعداد میں پروازیں چلائی جائیں گی۔انھوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق ویتنام کے لیے (ماسکو ۔ ہنوئی) ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، بھارت کے لیے (ماسکو۔ دہلی) ہفتے میں دو پروازیں،فن لینڈ کے لیے (ماسکو ۔ ہیلنسکی )ہفتے میں دو پروازیں اور سینٹ پیٹرسبرگ۔ ہیلنسکی ہفتے میں دو پروازیں جبکہ قطر کے لیے ماسکو ۔دوحہ ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔اس کے علاوہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے لیے پروازوںکی ہفتہ وار تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین