• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے اور آئس لینڈ میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن کھلی کچہری

اوسلو (ناصراکبر )وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان ناروے اور آئس لینڈ میں بسنے والے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کررہے ہیں کھلی کچہری میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات اور تجاویز لی جائیں گی اور ان پر عملی اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر موجودہ حکومت کی طرف سے بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق لیےگئے اہم اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات بتائی جائیں گی۔ کھلی کچہری کا پہلا سیشن بروز جمعرات 28 جنوری دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک Zoom پلیٹ فارم پر آن لائن منعقد ہوگا ناروے اور آئس لینڈ میں بسنے والے پاکستانی اپنی شکایات یا اپنی کوئی تجویز دیناچاہتے ہوں وہ 26 جنوری تک ای میل info@pakistanembassy.no پر اپنی تجاویز بھجوا سکتے ہیں۔
تازہ ترین