آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یونان میں انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن

ایتھنز(نمائندہ جنگ) یونان میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیم کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ29افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، مجرم تنظیم کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کو تیسالونیکی ڈائریکٹوریٹ آف فارنرز ، کترینی سیکورٹی سب ڈائرکٹوریٹ اور سیپون بارڈر گارڈ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے یوروپول نے کیا۔ ایک بین الاقوامی تنظیم کو ختم کردیا گیاجو تیسرے ملک کے شہریوں کویونان میں غیر قانونی طور پر داخل کروانے اور ملک میں ان کی مزید نقل و حمل میں سرگرم عمل تھا، یہ معاملہ محکمہ کی جانب سے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے آرگنائزڈ کرائم اور ہیومن ٹریفکنگ سب ڈائرکٹوریٹ کے مجرمانہ تنظیموں اور بین الاقوامی معاملات کی پراسیکیوشن کے لئے سنبھالا گیا تھا۔ مجرمانہ تنظیم کو ختم کرنے کیلئےآپریشن ایتھنز ، تھیسالونیکی اور کترینی میں ، مذکورہ سروس کے پولیس افسران ، تھیسالونیکی ڈائریکٹوریٹ آف فارنرز اور کٹیرینی سیکورٹی سب ڈائریکٹوریٹ کے پولیس افسران کی مدد سے کیا گیا۔

یورپ سے سے مزید