• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے دوروزہ ٹرائلز کے بعد قومی سنیئر اور جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی ٹیموں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے، ایسوسی ایشن کے نئے سکریٹریفرحان علی لاشاری نے کہا ہے کہ ہم نے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے،ٹرائلز میں صوبے بھر سے 160 کھلاڑیوں نے اوپن ٹرائلز میں حصہ لیا، جونیئر مقابلے 28سے31جنوری اور سنیئر چیمپئن شپ 2سے7فروری تک چار سدہ میں ہوںگے۔

تازہ ترین