• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں پراپرٹی نمائش کا دوسرا روز، ہزاروں افراد کی شرکت

پشاور میں پراپرٹی نمائش کا دوسرا روز، ہزاروں افراد کی شرکت


پشاور (نمائندہ خصوصی ) سٹار مارکیٹنگ کے زیر اہتمام پشاورمیں منعقدہ پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی نمائش میں دوسرے روز بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی اوررئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اوررہائشی وکمرشل مقاصد کے لئے جائیدادوں کی خرید وفروخت میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ۔ پشاور کے ڈینز ٹریڈ سینٹر میں واقع شیراز ارینا میں منعقد ہونے والی سٹار پراپرٹی ایکسپو میںبے شمار خریداروں نے مختلف ڈویلپرز کی جانب سے پیش کئے جانے والے رہائشی اور کمرشل منصوبوں پر پیش کئے جانے والے ڈسکاؤنٹس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر پاکستان کے صف اول کے بلڈرز اور ڈویلپرز کے علاوہ سٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم ، منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد ، معروف سکالر انیق احمد ، سن بلڈرز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمود احمد خان ، سٹار مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تصدق حسین ، ریجنل ڈائریکٹرز غیاث انور ، جاوید ملک ، علی حبیب ، یاسر رشید ، عمیر یوسف ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس طارق آفریدی ، معززین اور صحافی موجود تھے ۔ تین روزہ سٹار پراپرٹی ایکسپو میں خیبر پختون خوا کے علاوہ پاکستان بھر کے ڈویلپرز اور بلڈرز کے رہائشی اور کمرشل منصوبوں کی پراپرٹیز خصوصی ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہیں ۔ سٹار مارکیٹنگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس پراپرٹی ایکسپو میں آنے والے لوگوں کے لئے مفت پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی اتوار کی سہ پہر ہو گی ۔ 24 جنوری تک جاری رہنے والی سٹار پراپرٹی ایکسپو میں پشاور کے علاوہ اسلام آباد ، مردان ، نوشہرہ ، ایبٹ آباد ،لاہور ، کراچی ، ملتان ، فیصل آباد اور دیگر شہروں کے معروف ڈویلپرز کے بہترین رہائشی اور کمرشل منصوبے پیش کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین