• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈمپر کی ٹکر، 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق


لاہور کے گورا قبرستان کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان جا رہے تھے کہ گورا قبرستان کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہو نے والوں میں عمر،زاہد اور علی شامل ہیں۔


تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو ریسکیو ادارے کی ایمبولینسوں کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین