آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوہر خان اور زید دربار نے ’کہو ناں پیار ہے‘ کا ری میک بنالیا

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان اور اُن کے شوہر زید دربار نے بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’کہو ناں پیار ہے‘ کا ری میک بنالیا۔

گزشتہ سال 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ٹاک ٹاکر زید دربار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ بنائی گئی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔


مذکورہ ویڈیو میں گوہر خان اور اُن کے شوہر زید دربار اپنے اسٹوڈیو میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید دربار اور گوہر خان معروف بھارتی اداکار ریتھیک روشن کے مقبول ترین گانے ’کہو ناں پیار ہے‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔

گوہر خان اس ویڈیو میں پیلے کُرتے اور نیلی جینز میں ملبوس ہیں جبکہ زید دربار نے لال شرٹ اور سفید پینٹ پہنی ہوئی ہے۔

زید دربار نے ویڈیو کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوکر لکھا ’میں تیرا ہیرو ہوں۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ ہماری جوڑی بہت فلمی ہے۔‘

زید دربار نے پوسٹ کے کیپشن میں گوہر خان کو اپنی کرائم پارٹنر بھی قرار دیا۔

گوہر خان اور زید دربار کی اس ویڈیو کو صارفین اس قدر پسند کر رہے ہیں کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید