• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے اپنی اور زید دربار کی محبت کو ’لاک ڈاؤن لو اسٹوری‘ قرار دیدیا

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی اور زید دربار کی محبت کو ’لاک ڈاؤن لو اسٹوری‘ قرار دے دیا۔

حال ہی میں معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی سیلفی شیئر کی ہے۔


سیلفی میں گوہر خان اور اُن کے شوہر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سیاہ رنگ کا کسٹمائز ماسک پہنا ہوا ہے جس پر انگریزی زبان میں ’Gaza‘ لکھا ہوا ہے۔

’Gaza‘ کا مطلب گوہر خان اور زید دربار ہے یعنی یہ اس جوڑی کے ناموں کی شارٹ فام ہے جسے ہیش ٹیگ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کے مداح ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں زید دربار سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں ہماری کہانی لاک ڈاؤن کی لو اسٹوری ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے صرف ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر یہ سیلفی شیئر کی ہے جسے اب تک 49 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار حال ہی میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس جوڑے نے گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین