آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت: فلم کی کہانی سچ ہوگئی، 19 سالہ لڑکی ایک دن کی وزیراعلیٰ مقرر

بھارت میں ایک فلم کا پلاٹ حقیقت میں تبدیل ہوگیا، جہاں 19 سالہ لڑکی کو ایک دن کے لیے وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریشتی گوسوامی کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ریاست اترکھنڈ کا ایک دن کا وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔ 

تقریباً 20 سال پرانی ایک بھارتی فلم کی کہانی بھی اسی طرح کے ’ایک دن کے وزیراعلیٰ‘ کی تھی، جس میں اداکار انیل کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس حوالے سے لڑکی کی والدین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنی بیٹی پر فخر ہے، ہر بیٹی یہ سنگ میل عبور کر سکتی ہے ہمیں صرف ان کی مدد کی ضرورت ہے۔‘ 

شریشتی گوسوامی کے والدین نے ان کی بیٹی کو اس اعزاز کے لیے منتخب کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

انھوں نے دیگر والدین کو بھی تجویز دی کہ ’اپنی بیٹیوں کی سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں، اس دور میں بیٹیاں سب کچھ حاصل کرسکتی ہیں، ہماری بیٹی سب کے لیے ایک مثال ہے۔‘ 

وزیراعلیٰ منتخب ہونے والی اس 19 لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایک دن کا وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز ملا ہے، اس پر میں وزیراعلیٰ اترکھنڈ  تری ویندرا سنگھ راوت کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید