• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز ہوگئے جس کی خوشی کا اظہار انھوں نے اسی پلیٹ فارم پر دلچسپ انداز میں کیا۔ 

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ 

ثانیہ کبھی اپنے اہلِ خانہ کے مسرت کے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئرکرتی ہیں تو کبھی خواتین سے متعلق مہمات میں حصہ لے کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں۔ 


ان کی اسی ادا کو پسند کرتے ہوئے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالوررز کی تعداد 70 لاکھ سے متجاوز ہوگئی۔ 

اپنی اس خوشی کو ثانیہ نے دلچسپ انداز میں ایک چھوٹی ایڈیٹڈ ویڈیو کی مدد سے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اپنے پیغام میں انھوں نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں اپنی ’انسٹاگرام فیملی‘ کے ہر شخص کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ہم 70 لاکھ ہوگئے ہیں اور مزید بڑھ رہے ہیں۔



تازہ ترین