آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ورن دھون نے شادی کرلی، خود سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں

بھارتی اداکار ورن دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھیں روایتی و مذہبی طریقے سے شادی کی رسومات نبھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار اپنی اس تقریب کے دوران دلہن نتاشا دلال کے ہمراہ انتہائی خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ 


اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے ایک منچلا کیپشن بھی لکھا کہ ’زندگی بھر کی محبت اب آفیشل ہوگئی ہے۔‘

ورن شیروانی اور ان کی اہلیہ خوبصورت عروسی لباس میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔ 

مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں تو انھوں نے ان تصاویروں کو دیکھ کر ورن اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔ 



انٹرٹینمنٹ سے مزید