بغداد(جنگ نیوز )عراق میں بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور امریکی فوجی اڈے کے نزدیک نامعلوم مقام سے داغے گئے تین راکٹ آکر گرے ہیں۔غیر ملکی میڈیا ٍکے مطابق عراق ایک بار پھر پُرتشدد حملوں کی زد میں ہے،عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رات گئے ہونے والے حملے میں بغداد ہوائی اڈے پر 3 عدد میزائل داغے گئے، 2 میزائل ہوائی اڈے کے جوار میں امریکی فوجی اڈے کے نزدیک گرے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تیسرا میزائل الا جہاد محلے کے ایک مکان پر لگا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم تینوں میزائلوں کے گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔