کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں وفاق کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے درمیان اتحاد نہ ہوسکا اوردونوں جماعتوں کے امیدوار اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے اس حلقے میں جان شیر جونیجو امیدوار ہیں، جبکہ پیر کو شام چار بجے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ اس حلقہ میں اپنے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کریں گے۔