• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی نے سابق صدر ٹرمپ کے کورونا کا علاج کرنے والی دوا خرید لی

برلن (اے ایف پی /جنگ نیوز )جرمنی کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایٹنی باڈیز کا تجربہ کرنے والا پہلا یورپی ملک بننے جا رہا ہے۔

اینٹی باڈیز کے ذریعے ہی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کا علاج بھی کیا گیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن نے کہا ہے کہ حکومت نے 4 ہزار 86 ملین ڈالر کے عوض دو لاکھ خوراکیں خرید لی ہیں۔

جرمنی کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ تمام مریضوں کو یہ خوراکیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

جرمنی نے ایک امریکی دواساز کمپنی ریجنی رون اور ایلی للی سے اینٹی باڈی کاک ٹیل حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ایلی للی نے کورونا کے علاج کے لیے صرف ایک اینٹی باڈی کے استعمال سے خوراکیں تیار کی ہیں۔

جرمن وزیر صحت کے مطابق آئندہ ہفتے دو مختلف قسم کی اینٹی باڈیز یونیورسٹی ہسپتالوں میں مہیا ہوں گی۔

تازہ ترین