• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات جاری

فوٹو بشکریہ جیو نیوز
فوٹو بشکریہ جیو نیوز

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف کا وفد وزارتِ خزانہ پہنچ گیا، وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور ممبرز ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جولائی سے دسمبر 2024ء کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس شارٹ فال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ٹیکس ریونیو پورا کرنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

حکام کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ایف بی آر کے پالیسی ونگ کو الگ کر دیا گیا ہے، ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید