کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ بجھانے کا کام چار گھنٹے بعد بھی شروع نہ کیا جاسکا۔
ریسکیو کے مطابق گودام میں جانے کا صرف ایک ہی رستہ ہے اور دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پارہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ گودام میں وینٹی لیشن نہیں ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کے بعد فائر فائٹر گودام میں پہنچ گئے ہیں۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے، انتظامیہ کے پاس فائر این او سی بھی نہیں ہے۔