گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ناظم آباد میں فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔
گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آگ بجھانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ناظم آباد میں لگی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیرات قوانین کے مطابق نہ ہونے کے سبب یہ صورتحال ہے، میکانزم بنائیں کہ عمارتوں کی تعمیر میں قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ متاثرہ عمارت میں لوگوں کی رہائش نہیں، حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی، جلد مکمل قابو پالیا جائے گا۔