• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بارش و برفباری سے موسم پھر شدید سرد

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم ایک بار پھر شدید سرد ہو گیا۔

 

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج درجۂ حرارت کم سے کم منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قلات، زیارت، مستونگ، پشین، قلعہ عبد اللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں موسم سرد و خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں جاری بارشوں سے موسم سرد

ادھر پشاور میں گزشتہ روز سےجاری بارشوں سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں آج درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں مطلع صاف، موسم معتدل

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 21.4  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دھند سے موٹر وے ایم ون پشاور تا اسلام آباد بند

ادھر دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے اسلام آباد ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید