• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک پارٹی کی وجہ سے پمز کو تباہ کیا جارہا ہے، رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پتا لگا ہے پمز کے بورڈ آف گورنرنس میں کسی ایک پارٹی کا ہاتھ ہے، ایک پارٹی کی وجہ سے اس ادارے کو تباہ کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک نے پمز ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایجنڈا لوگوں کو روزگار دینا ہے چھیننا نہیں ہے، ہم نے آپ کی تنخواہیں بڑھا کر ریگولر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اور آکے آپ کی مراعات چھینے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، اسٹیٹ ماں ہوتی ہے جس کو سنبھالنا حکومت کا فرض ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ پمز والوں کو انصاف چاہیے، 4 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالا جارہا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ پمز میں ہر غریب علاج کرواتا تھا، اُن سے یہ سہولیات چھینی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف پمز ملازمین کا نہیں بلکہ شہریوں کا ہے، جب تک آپ سب کو انصاف نہیں مل جاتا ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نےمزید کہا کہ آج نیشنل اسمبلی میں بل جارہا ہے، ہم اس کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین