• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: کورونا سے ’مرنے‘ والی خاتون 10 روز بعد کیئر ہوم واپس آگئی!

جنوبی یورپ کے ملک اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر ایک خاتون مردہ قرار دیے جانے کے 10 روز بعد واپس کیئر ہوم آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین میں ایک اسپتال نے معمر خاتون کے خاندان والوں کو افوسناک خبر دی کہ اُن کی عزیزہ کورونا وائرس کے باعث مرگئی ہیں اور ان کی تدفین کر دی گئی ہے لیکن وہ خاتون 10 روز کے بعد کیئر ہوم میں واپس آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں دو خواتین کے ناموں میں رد و بدل ہونے کی وجہ سے 85 سالہ خاتون روگیلیا بلانکو کے گھر والوں کو ان کی موت کی اطلاع ملی اور کورونا پابندیوں کے باعث خاندان کو تدفین کے لیے نہیں بلایا گیا تھا۔

خاتون کا شوہر اپنی اہلیہ کو زندہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔  واقعے کی یہ حقیقت سامنے آئی کہ روگیلیا بلانکو کے کمرے میں ایک اور خاتون تھی  جسکی موت پر غلطی سے روگیلیا بلانکو کا نام لکھ دیا گیا۔


انتظامیہ نے اپنی غلطی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین