آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسپین، کورونا سے انتقال کرنیوالے پاکستانیوں کی تدفین سے متعلق اہم میٹنگ

قونصل جنرل عمران علی نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں میمورا انٹرنیشنل کے ساتھ میٹنگ کی، میٹنگ میں میمورا انٹرنیشنل کی طرف سے ڈائریکٹر کارپوریٹ ڈویلپمنٹ آف فیونرل سروسز، Josep Paris Gimenez،  ڈویلپمنٹ منیجر آف فیونرل سروسز Olga Rica Gimeno،  سوشل ورکر اور ڈویلپمینٹ مینجر Mar Dieguez Gonzalez نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے محترم شفیق کیانی، احسان الحق اور امجد چوہدری نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

قونصل جنرل نے سب سے پہلے میمورا کے بورڈ کو گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے این او سی(NOC) اور فارمز کی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔

قونصل جنرل نے کہا ہے کہ اہم اور مضبوط تعلقات کے لیے قونصلیٹ اور میمورا کا براہ راست رابطہ بہت ضروری ہے جس کے لیے قونصلیٹ اور پاکستان ویلفیئر کونسل کی طرف سے 6 افراد کو نامزد کیا گیا،  جن کے نام اور ان کے رابطہ نمبر شئیر کیے گئے تاکہ پاکستانی کمیونٹی میں واقع ہونے والی اموات کے سلسلے میں وہ براہ راست رابطہ کر سکیں۔

قونصل جنرل کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے ڈائریکٹر Josep Paris نے کہا کہ دونوں طرف ایک ہموار رابطہ کے لیے وہ بھی میمورا کی طرف سے چار افراد کو نامزد کریں گے۔

پاکستانی کمیونٹی میں مرد و خواتین میتوں کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے اسلامی طریقے سے غسل اور اس کے علاوہ غسل کے دیگر انتظامات کے لیے بھی بات ہوئی، ڈائریکٹر Josep Paris نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک Tanatorio Memora کے ہیڈ سے قونصلیٹ کی بات کروائیں گے کیونکہ یہ ان کا ڈیپارٹمنٹ ہے۔

پاکستانی ویلفیئر کونسل سے شفیق کیانی صاحب نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو غسل اور جنازہ کے لیے کولسیرولا قبرستان (Cementerio Collserola) بہت دور پڑتا ہے جس کی نسبت کسی نزدیکی جگہ پر غسل اور جنازہ کی سہولت دی جائے جس کے جواب میں میمورا کی طرف سے آئندہ کسی موت کی صورت میں تاناتوریو اوسپیتالیت (Tanatorio Hospitalet) جگہ مقرر کی گئی۔

اس کے علاوہ میں میمورا نے قونصل جنرل کو دوسری فونیریاز(Funerarias) کی نسبت رعائتی ریٹ بھی آفر کیے جس کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

قونصل جنرل نے آخر میں کورونا وائرس کے باعث وفات پانے والے پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی میں مدد کے لیے میمورا کا خاص شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے، حکومت پاکستان، پاکستان ایمبیسی اور قونصلیٹ ان اندوہناک لمحوں میں آسانیاں، مدد اور ایک ہمدرد اور مستعد عملے کی مدد سے آسانیاں پیدا کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید