• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی شیروف کی اہلیہ نے95 کلو کے ساتھ ڈیڈ لفٹس کرکے سب کو حیران کردیا

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ فلم انڈسٹری کے اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی والدہ نے 95 کلو وزن اٹھا کر سب کو حیران کر دیا۔ حال ہی میں جیکی شروف کی اہلیہ اور ٹائیگر شروف کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔ عائشہ شروف کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ 95 کلو کے ساتھ ڈیڈ لفٹس کر رہی ہیں۔ جیکی شروف کی اہلیہ کی فٹنس کو دیکھ کر ٹائیگر شروف کی گرل فرینڈ دیشا پٹانی سمیت متعدد فنکار اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی طاقت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین