• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا ء ہونیوالے تین افراد کو بازیاب کرایا جائے، مشران درانی بارگزئی گرینڈ جرگہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) درانی بارگزئی قوم گرینڈ جرگہ کے مشران نے کہا ہے کہ ہمارے تین افراد کونامعلوم اغواءکار گاڑی سمیت اغواکر کے لے گئے جن کا تین ماہ سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اغوا ءکار مغویوں کے موبائل نمبروں سے فون کر کے انہیں چھوڑنے کے عوض چھ کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں درانی بارگزئی گرینڈ جرگہ کے مشران نے وزیراعلیٰ بلوچستان، لیویز ارباب اختیار، وزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ، آرمی چیف سمیت تمام ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے پیاروں کی بازیابی میں انکی مدد کریں۔
تازہ ترین