• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد کی فائرنگ،گرفتار ملزم کا ریمانڈ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کو سید انتظار مہدی شاہ نے بتایا کہ راجہ خالد اورراجہ سجاد اشرف نے فائرنگ کی جس سے اجمل شاہ زخمی ہو گیا۔ مجتبی شاہ اور نامعلوم افراد خوف و ہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کرتے رہے اور فرار ہو گئے۔ دریں اثناء سول جج و علاقہ مجسٹریٹ مرید عباس نے سابق ممبر پنجاب بار کونسل سید انتظار مہدی شاہ کے بھائی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ صدر بیرونی پولیس نے ایک حملہ آور راجہ سجاد کو گرفتار کر کے چار روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا تاہم راجہ خالد ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔
تازہ ترین