• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 19 ارب 2 کروڑ سے زائد کی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 21ویں اجلاس میں روڈز اور انرجی سیکٹرز کی5ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 19 ارب 2 کروڑ 57لاکھ 15ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی، ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب اکنامک محرک منصوبہ (سول ڈویژنز ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں دیہی رسائی منصوبہ) (فیزII) کیلئے 5 ارب 78 کروڑ 16 لاکھ 27 ہزار روپے، راولپنڈی میں راولپنڈی مری کشمیر روڈ (لمبائی 38کلومیٹر) کی تعمیر و مرمت و بحالی (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 65 کروڑ 65لاکھ 41 ہزار روپے اور نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے 2 ارب 29کروڑ 73 لاکھ 9 ہزار روپے شامل ہیں۔
تازہ ترین