لاہور (کرائم رپورٹر ) باٹا پور کے علاقہ جلو موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 28 سالہ شعبان کو قتل کر دیا ،شعبان کی دشمنی چلی آ رہی تھی گذشتہ روز وہ پیدل جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش مردہ خانہ جمع کروا دی ہے شعبان پر رشتہ دار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کا مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق درخواست آنے پر مقدمہ درج کر لیں گے مقتول ٹریکٹر ڈرائیور تھا ۔