• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی کے شوہر اور بیٹے کی مستحق افراد میں کمبل تقسیم کرنے کی ویڈیو

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے ویان کے ساتھ سخت سردی میں فٹ پاتھ پر سوئے مستحق افراد میں کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔راج کندرا نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ابھی صبح کے 6 بج رہے ہیں اور میں نے ابھی ابھی اپنے بیٹے کوبستر سے اٹھایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھی یہ ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنے بچوں کو سکھائیں کہ، جو چھت انہیں میسر ہے، جو کھانا انہیں مل رہا ہے اور نرم گرم بستر کے ساتھ جو کمبل ملی ہوئی ہے ، یہ سب اتنی آسانی سے نہیں آتا، انہیں دوسری طرف بھی دیکھنا چاہیے جہاں اتنی سخت سردی میں بھی بہت سارے لوگ سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں۔راج کندرا کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک اچھا کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اپنے بچے کو سیکھا رہاہوں کہ اچھے کام کرنا کتنا ضروری ہے۔شلپا شیٹی کے شوہر کا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھا کام تو روز کرنا چاہیے اور بچوں کو اقدار سیکھانی چاہئیں۔

تازہ ترین