اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات سعودی سفارت خانے میں ہوئی۔اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔