اسلام آباد(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کی جانب سے درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علما اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔