• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو پولیٹن کارپوریشن حدودمیں لیوی ٹیکس کے نفاد کیخلاف رٹ پر نوٹس جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدودمیں لیوی ٹیکس کے نفاد کے خلاف رٹ پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن /کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا۔گاشو ایڈٹائزر رجسٹرڈ نےمنصور اعظم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ لیوی ٹیکس کے نفاد کیلئے 7نومبر2020کو جاری کئے گئے گزٹ نوٹیفکیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019کی سیکشن156,157اور 180کی خلاف ورزی ہے۔بورڈ ٹیکس کی شرح کے تعین کیلئے سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا عمل مکمل نہیں کیا گیا۔سٹیک ہولڈرز یک تجاویز کی کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔ٹیکس کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ شرح کے تعین کا اختیار فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا ہےلیکن اس سے رجوع نہیں کیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ نجی پراپرٹی پرایڈورٹائزمنٹ ڈسپلے پر ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔ لیوی ٹیکس کا نفاذ پی ایل جی اے2019کے تحت محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کا اختیار ہے۔رٹ میں استدعا کی گئی کہ لیوی ٹیکس نفاذ کیلئے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کو منسوخ کیا جائے۔عدالت عالیہ نے دلائل کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین