بھارتی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے بعد دلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بھارتی کسان ریلی کے بعد دوبارہ دلی کی سرحدوں پر جا بیٹھے ہیں۔
دلی کے لال قلعہ اور بارڈرز پر اضافی نفری تعینات ہے جبکہ کچھ سڑکیں بھی بند ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلی پولیس نے گزشتہ روزکےپرتشدد واقعات پر 22 ایف آئی آر درج کرلیں ہیں۔
خیال رہے کہ کسان متنازع زرعی قوانین کیخلاف دو ماہ سے دلی کی سرحدوں پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
کسانوں نے کل دلی کے لال قلعے پر خالصتان تحریک کا پرچم لگادیا تھا۔