تہران ( نیوز ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے پاس جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے وقت لامحدود نہیں ہے ۔ ایرانی کابینہ کے ترجمان علی ربیعی کے مطابق ایران یہ بھی توقع رکھتا ہے کہ واشنگٹن حکومت وہ پابندیاں جلد ختم کر دے گی جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران حکومت کے خلاف عائد کی تھیں۔ اس سے قبل جو بائیڈن بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ ایران اور عالمی برادری کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے میں واپسی چاہتے ہیں تاہم علی ربیعی کے مطابق اس حوالے سے واشنگٹن اور تہران میں تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔