• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سے یونیورسٹیز اور پرائمری و مڈل اسکول کھل جائیں گے، حکومت

اسلام آباد(اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں پرائمری ‘مڈل اسکولوں اوریونیورسٹیوں کو یکم فروری2021 ء(پیر)سے کھول دیا جائے گا ۔ 

کورونا ویکسین کے لئے ملک بھر میں مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کوویڈ 19ویکسین لگانے کے لئے عملے کی تربیت و دیگر انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا‘اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے چار بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں جس میں کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور شامل ہیں، کے طلبہ50 فیصد کے حساب سے متبادل حکمت عملی کے تحت حاضر ہوں گے۔

این سی اوسی میٹنگ کے شرکاءکو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا تاہم محتاط حکمت عملی کے ذریعے اس معاملے پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

تازہ ترین