کراچی میں صدر ریگل چوک پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا پریڈی میں سرکار کی مدعیت میں ٹی ایل پی کارکنوں، رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں پکڑے گئے 25 کارکن، فرار 300 سے 400 کارکن بھی نامزد کیے گئے ہیں، مشتعل مظاہرین کےحملوں سے 12پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ خاتون کانسٹیبل بھی ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہوئی، حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، مظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ زون آنا چاہا۔